Ticker

6/recent/ticker-posts

رشتہ داروں کے خطوط

 رشتہ داروں کے خطوط


پیارے ظفرجی

مجھے آپ کا ناول " ملاں پور کا سائیں" درکار ہے- براہ کرم ارسال کر کے شکریہ کا موقع دیں اور ہو سکے تو قیمت اپنی جیب سے ادا فرما دیجیے گا- ہم ناول پڑھ کر آپ کو ڈھیروں داد دیں گے-

فقط آپ کا کزن 

فلاں ابنِ فلاں

الجواب:

پیارے کزن

وعلیکم سلام:

آپ کا محبت نامہ موصول ہوا اور بہت خوشی ہوئی کہ جناب من نے فقیر کی ادبی کاوش کو اہمیت دی ہے- 

جنابِ من !

 ایڈریس آپ عنایت فرما دیں- ہم پبلشر سے درخواست کریں گے کہ ناول آپ کو بھجوا دیں- ناول کی قیمت آپ کو اپنی جیب سے ادا کرنی ہو گی- یہ روپیہ پبلشر کا اعتماد بڑھائے گا اور وہ اگلا ایڈیشن شائع کرنے کی تیاری پکڑے گا- یوں کتاب بھی زندہ رہے گی اور لکھاری بھی-

رہی داد ، تو وہ ہم اس ناول پہ پہلے ہی بہت وصول کر چکے- پھر بھی اگر آپ مصر ہیں تو  50 روپے کی داد دے دیجیے اور باقی پیسے اس غریب ڈاکیے کے سر پہ وار دیجیے جو ناول آپ تک پہنچائے گا-

 آپ کے اس نیک عمل سے ہماری رشتہ داری مزید مضبوط ہو گی- ان شاءاللہ

فقط آپ کا خونی رشتہ دار

ظفرجی 

😉 😉 😉




Post a Comment

0 Comments