Ticker

6/recent/ticker-posts

A story of seven adventures

 رشتوں کا اژدحام دیکھ کر اس حُور شمائل کا غرور آسمان تلک جا پہنچا- کہنے لگی کہ خود عکسی لینی ہے تو حاضر ہوں ، شادی صرف اس جی دار سے کروں گی جو میرے سات سوالات کے شافی جوابات ڈھونڈ کر لاوے گا-

اس کے بعد اس کی ظالم نانی نے مقبول فوٹو اسٹیٹ اینڈ گرم حمام سے سات سوالات کی فوٹوکاپیاں منگوائیں- عاشقانِ دریدہ دہن کے مونہہ بند ہوئے اور وہ اپنی اپنی پرچیاں اور مونہہ اٹھائے چل دیے ، ایک میں ناہنجار ہی کھڑا رہ گیا-

اس پادشاہ زادی نے توّجہ فرمائی اور بولی ، اجی کھڑے کیوں ہو- پرچی پڑھو اور جا کر پہلے سوال کا جواب تلاش کرو-

میں نے کہا شہزادی ، پرچی پڑھ سکتا تو وزیرِ اعظم نہ ہوتا؟

قصّہ حاتم طائی -- ظفرجی




Post a Comment

0 Comments